Friday November 8, 2024

جناب آپ بتائیں ، اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟ جسٹس شوکت صدیقی کے معاملے میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کس سے رائے طلب کر لی ؟ خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے سنگین الزامات، آپ بتائیں ان کے ساتھ اب کیا کریں، چیف جسٹس ثاقب نثار نےچیف جسٹس اسلام آباد سے رائے طلب کر لی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےجسٹس شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد

ہائی کورٹ سے رائے طلب کر تے ہوئے لگائے گئے الزامات سے متعلق شواہد اور مواد بھی دینے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزامات کے سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نےچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی سے رائے طلب کرلی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس محمد انور خان کاسی سے کہا ہے کہ وہ اپنی رائے کے ساتھ دستیاب شواہد چیف جسٹس پاکستان کے دفتر بھجوائیں۔اعلامئے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان شواہد اور مواد کا جائزہ لے کرمناسب کارروائی کریں گے جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو چیف جسٹس پاکستان کے احکامات سے آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی تعینات کردئیے گئے ہیں ،پر امن ماحول میں الیکشن کا انعقاد یقینی بنا یا جائے گا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی جوانوں کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں تعاون کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی دستے مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

FOLLOW US