Friday November 8, 2024

مریم نواز کا نام ڈیل کے تحت ڈان لیکس اسکینڈل سے نکالا گیا ؟؟؟ چوہدری نثار نے ایک اور راز اگل دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چودھری نثار نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مریم نواز کا نام ڈیل کے تحت نیوزلیکس سے نکالا گیا۔ مریم نواز کا نام نیوز لیکس سے نکالنے کے لئے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ نیوز لیکس پر میٹنگ میں اسحاق ڈار، نواز شلریف، جنرل رضوان، جنرل راحیل

شریف اور میں موجود تھے۔ جنرل رضوان کے پہلے چند الفاظ تھے کہ پراپیگنڈا تو بہت ہوتا ہے مگر مریم نواز کا نیوز لیکس سے کوئی تعلق نہیں، کسی پارٹی کا لیڈر بننے کے لئے کافی نہیں ہوتا کہ آپ کسی لیڈر کی بیٹی یا بیٹا ہوں۔ میرا مؤقف اب شاید اس سے بھی زیادہ مضبوط ہے، اقدار اجازت نہیں دیتیں کہ میں اس پر زیادہ بات کروں۔ نوازشریف کے حالات اچھے ہوں گے تو اپنا مؤقف بہتر انداز میں لا سکوں گا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق نگران وزیر قانون و خزانہ پنجاب ضیا حیدر رضوی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویزرشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران پنجاب حکومت کے غیرجانبدارانہ اقدامات پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا بیان حقائق کے منافی ہے اور یہ بیان ان کے ذاتی خیالات تو ہو سکتے ہیں لیکن اس کا حقیقت سے دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ نگران صوبائی وزیر ضیاء حیدر رضوی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ہر سطح پر انتخابی عمل میں شفافیت اور غیرجانبداری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں اور نگران حکومت اپنی غیرجانبداری کو عملی کارکردگی سے ثابت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الزام عائد کرنے والوں کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

FOLLOW US