Thursday November 14, 2024

حکومت کون بنائے گا ۔۔۔؟ الیکشن سے 48 گھنٹے قبل ہی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے آزاد امیدواروں سے رابطوں کی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن‘ تحر یک انصاف نے پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے والوں سے رابطوں کو آغاز کر دیا‘ کامیاب ہونیوالو ں کو25جولائی کے بعد اپنی جماعتوں میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں

جماعتوں نے مر کزا ور صوبوں میں اپنی حکومتیں یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بیروکار لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب اور دیگر صوبوں میں آزادامیدوار کے طور پر حصہ لینے والے مضبوط امیدواروں کیساتھ ابھی سے ہی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے اور انکے ساتھ مستقبل کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھایا جارہا ہے تاکہ انکی کامیابی کے بعد ان کو اپنی جماعتوں میں شامل کر کے اپنی پارٹی پوزیشن کو مضبوط کیا جائے اور ان آزاد اراکین کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے دونوں جماعتوں نے اپنے اہم قائدین کو ذمہ دار بھی سونپ دی ہے۔واضح رہے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کے نااہل ہونے کے بعد الیکشن ملتوی کرکے الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے میڈیا آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امیدوار کے انتقال کے علاوہ الیکشن ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔ نیئر بخاری نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے دے کر الیکشن کمیشن مزید متنازعہ بن رہا ہے۔ الیکشن ملتوی کرنے کے لئے انتہائی بھونڈا جواز پیش کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرے گی۔ نیئر بخاری نے کہا کہ اس سے قبل مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی نااہل کیا گیا مگر الیکشن کیوں نہیں ملتوی ہوا۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر نو ٹیفیکیشن واپس لے۔

FOLLOW US