Thursday November 14, 2024

چودھری نثار کے مقابلے میں کھڑے ہونے والے امیدوار قمرالاسلام کے بارے میں الیکشن سے دوروز قبل بڑی خبر آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابقہ پنجاب حکومت کے صاف پانی سکینڈل میں گرفتار دو ملزمان قمر الاسلام راجہ اور وسیم اجمل کو نیب لاہور نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش کر دیا جہاں نیب لاہور نے احتساب عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور دونوں ملزمان کے وکلاء نے اپنے اپنے

فریق کی حمایت میں دلائل پیش کئے جس کے بعد احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دینے یا دینے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا،بعد ازاں عدالت نے 6 اگست تک جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی ۔ دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ صاف پانی منصوبے کی مجموعی مالیت ایک سو انتیس ارب تھی جسے بعدازاں بڑھا کر ایک سو نوے ارب کر دیاگیا اس طرح ملزمان نے اس منصوبے میں سرکار کو ایک سو چوبیس ارب روپے کا نقصان پہنچا یا ہے نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مذکورہ دونوں ملزمان کے علاوہ چھ ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے جن سے تفتیش جاری ہے

FOLLOW US