لاہور(نیوزڈیسک ) مسلم لیگ ن کو 2006 میں تحفے میں ملنے والا صوبائی سیکرٹریٹ تحفہ دینے والے نے واپس لے لیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق میاں برادران کے دور جلاوطنی 2006 میں لیگی رہنما ممتاز خالد نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذاتی پراپرٹی بی 52 مسلم ٹاون کو پارٹی کی صوبائی سرگرمیوں کے لئے وقف کر دی تھی۔ طویل عرصے
تک سیاسی رونق میلہ دیکھنے والے بی 52 پر گزشتہ رات ممتاز خالد نے دوبارہ سے قبضہ کرلیا۔بتایا جارہا ہے کہ کچھ ممتاز خالد کے حالات خراب ہو ئے، کچھ پارٹی سے امیدوں پوری نہ ہونے پر اختلافات ہوئے اور پھر دیرینہ پارٹی رکن نے ناراضگی کو بہانہ بنایا اور بی 52 پر چڑھائی کردی۔