Friday November 15, 2024

پاکستانیوں کا شیر چھا گیا ۔۔ چیف جسٹس پاکستان نے قوم کو بڑی خوشخبری دیدی ۔۔خبر نے دھوم مچا دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثارنے گریٹر کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 180 ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ٹریٹمنٹ پلانٹ کادورہ کیا اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔چیف جسٹس پاکستان ماڑی

پور میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے لئے پہنچے تو سربراہواٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی نے چیف جسٹس کااستقبال کیا،ٹریٹمنٹ پلانٹ واٹر کمیشن کی ہدایت پرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے تعمیر کیا جس کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹ سے سیوریج کاپانی ٹریٹ کرکے سمندربردکیاجائے گا،منصوبے کو پچاس فیصد صوبائی اور پچاس فیصد وفاق نے فنڈز دیے ہیں جبکہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی کل لاگت 36.117ملین سے زائد ہے،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ یومیہ 77ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرے گاجبکہ یہ پلانٹ 180 ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

FOLLOW US