Friday November 15, 2024

بریکنگ نیوز : تحریک انصاف کے رہنما اکرام اللہ گنڈا پور پر خود کش حملہ کس نے کروایا ؟ شہید کے بھائی کے انکشاف نے لاہور سے بنی گالہ تک زلزلہ برپا کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے شہید امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اکرام اللہ گنڈا پور کے بھائی انعام اللہ گنڈا پور نے ایک بار پھر اپنے بھائی پر ہونے والے خود کش حملے کا شک علی امین گنڈا پور پر ظاہر کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

انعام اللہ گنڈا پور نے کہا کہ ان کے 2 بھائی خود کش حملوں میں شہید ہوچکے ہیں لیکن انہیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا ۔ خطرات سے پی ٹی آئی کی قیادت کو پہلے ہی آگاہ کرچکے لیکن عمران خان نے ہماری کوئی مدد نہیں کی، چیف جسٹس صاحب خدا کیلئے ایکشن لیں۔خیال رہے کہ اکرام اللہ گنڈا پور اپنے بھائی اکرام اللہ گنڈا پور پر خود کش حملہ کرانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے دیے گئے دھرنے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ انہیں خود کش حملے میں شہید کردیا گیا ۔ 2013 کے الیکشن میں اکرام اللہ گنڈا پور کے بھائی اسرار اللہ گنڈا پور تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر وہ اپنے حلقے کے لوگوں سے عید مل رہے تھے کہ اسی دوران ایک خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں اسرار گنڈا پور شہید ہوگئے تھے ۔ اسرار اللہ گھر کی راہداری سے تھوڑے فاصلے پر اپنے والد سردار عنایت اللہ گنڈا پور کی قبر کے پاس کھلے آسمان تلے بیٹھے تھے کہ خود کش حملہ آورملاقاتیوں کے ایک گروپ کے ساتھ وہاں پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس سے قبل کہ وہ عید ملنے کے لئے

کرسی سے اٹھتے ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سردار اسرار اللہ خان گنڈا پور اپنے تین ذاتی محافظوں اور چار علاقہ عمائدین کے ساتھ شہید ہو گئے۔رواں سال 12 جون کو اسرار اللہ اور اکرام اللہ گنڈاپور کے بھائی انعام اللہ نے سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ خان گنڈا پور کے بیٹوں کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے بھائی اسرار اللہ گنڈا پور پر خودکش حملے میں سابق صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور، ان کے بھائی عمر امین سمیت 3 افراد ملوث ہیں۔انعام اللہ گنڈا پور نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے واقعے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خودکش حملہ آور 50 لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کے صوبائی نشست کے لیے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ خان گنڈا پور خودکش حملے میں شہید ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان نعمان افضل آفریدی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں خودکش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پی ٹی آئی امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈا پور طبی امداد کے دوران چل بسے۔کلاچی خود کش حملے کے مزید تین زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ اکرام اللہ گنڈاپور کے ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اکرام اللہ گنڈاپور انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تیسرے سیاستدان ہیں، ان سے قبل عوامی نیشنل پارٹی کے ہارون بلور اور بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی خودکش حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اکرام اللہ گنڈاپور اپنے گھر سے نکلے تھے اور کچھ دوری پر ہی تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔کلاچی دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر حصار بناتے ہوئے وہاں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر ایک انسانی سر اور ٹانگیں بھی موجود ہیں۔

FOLLOW US