Friday November 15, 2024

چیف جسٹس پاکستان کاایک اور اعزاز ، بڑے منصوبے کا افتتاح کر دیا

چیف جسٹس پاکستان کاایک اور اعزاز ، بڑے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔۔۔۔کراچی(سی پی پی) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کراچی میں سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی پی تھری)کا افتتاح کردیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نیکراچی میں سیوریج واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا، واٹر پلانٹ کئی سال سے غیر فعال تھا۔ سیوریج واٹر

 

ٹریٹمنٹ پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، آئی جی سندھ، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔ سربراہ واٹرکمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔چیف جسٹس پاکستان نیسیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنی اگلی نسلوں کو بچانے کے لیے پانی دینا ہے، پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں، کیا ہم نے اپنے وسائل کی قدر کی، زندگی کے لیے سب سیاہم چیز پانی ہے، ہمیں اپنے لوگوں کے لیے یہ پانی بچانا ہے، پانی آئندہ نسلوں کی امانت ہے، میری اور میرے ساتھیوں کی کوشش ہے کہ تمام پاکستانی اپنے بنیادی حقوق حاصل کریں۔چیف جسٹس نے کہا اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے، گلگت

 

بلتستان میں پانی کے چشمے بہہ رہے ہیں، گلگت کے لوگ دیامر اور بھاشا ڈیم بنائے جانے پر بہت خوش ہیں۔ گلگت بلتستان سمیت دیگر سورس آف واٹر ہمارے پاس موجود ہیں اللہ کا احسان ہے۔انہوں نے کہا ڈیم کے حوالے سے ہماری کئی میٹنگز ہوئی ہیں، ہر شخص میٹنگ میں کہہ رہاتھا کہ پانی کے بغیر پاکستان کچھ نہیں، ہمیں مستقبل کا سوچنا ہے، ہمیں اللہ نے عقل دی ہے، ہمیں اپنے پانی کوبچانا ہے، پانی کے استعمال کو بھی دیکھنا ہے، ہم اپنے سمندر کو آلودہ کررہے ہیں جو ہم سب کے لیے خطرناک ہے۔چیف جسٹس نے کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا میں کراچی میں صفائی کی صورتحال دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں، جس راستے سے گزرا وہ صاف نظر آرہا ہے، 6 ماہ پہلے کراچی جیسا تھا اب اس میں تبدیلی آئی ہے۔چیف جسٹس نے کہا الیکشن بھی ہورہے ہیں میں بہت محتاط ہوں کوئی ایسی بات نہیں کرناچاہتا، میرے بیان سے کسی کو کوئی نقصان نہ ہوجائے۔ لوگوں کے بنیادی حقوق کے لیے سپریم کورٹ اقدامات کرے گی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے بعد پودا بھی لگایا۔واضح رہے کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ یومیہ 77 ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرے گا جس کے ذریعے ملیر، کورنگی، لیاری، ہارون آباد اورماڑی پور کے سیوریج کے پانی کو صاف کرکے سمندر برد کیا جائے گا۔ ٹریٹمنٹ پلانٹ واٹر کمیشن کی ہدایت پر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ نے تعمیر کیا تھا۔ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 180 ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پلانٹ کی کل لاگت 36.117 ملین سے زائد ہے۔ منصوبے کو 50 فیصد صوبائی حکومت اور50 فیصد وفاق نے فنڈز دئیے ہیں۔

FOLLOW US