لاہور (آن لائن) لاہور کی سیشن عدالت نے شہریوں کو عدلیہ کے خلاف بھڑکانے پر خواجہ سعد رفیق کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت آٹھ اگست تک ملتوی کر دی،عدالت نے تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت کے روبرودرخواست گزار عبداللہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹنے موقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے عدلیہ مخالف بیان بازی کی جو کہ وا ضح طور پر توہین عدالت ہے،انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے متعدد بار عدلیہ کو بطور ادارہ تنقید کا نشان
ہ بنایا اور عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسایا،انہوں نے بتایاکہ ان کی درخواست کے باجود پولیس عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے اور شہریوں کو اکسانے پر خواجہ سعد رفیق کے خلاف کاروائی سے کترا رہی ہے،انہوں نے استدعا کی عدالت خواجہ سعد رفیق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے،جس پر عدالت نے تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او کو آٹھ اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا