Friday November 15, 2024

’’ فیصلہ تو آگیا، لیکن اب میں ۔۔۔۔۔‘‘ حنیف عباسی نے عمر قید کی سزا ہوتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ لیگی رہنماء بھی حیران رہ گئے

’’ فیصلہ تو آگیا، لیکن اب میں ۔۔۔۔۔‘‘ حنیف عباسی نے عمر قید کی سزا ہوتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ لیگی رہنماء بھی حیران رہ گئے۔۔۔۔۔اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات عدالت کے فیصلے پر حنیف عباسی کا ردعمل سامنے آ گیا۔ حنیف عباسی نے انسداد منشیات عدالت کی جانب سے

دی گئی عمرقید کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت تھا اور آج اس کیس کا فیصلہ سنایا جانا تھا ۔انسداد منشیات کی عدالت نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے 12 بجے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کردیا گیا تھا اور امید ظاہر کی جارہی تھی کہ یہ فیصلہ 4 سے 5 گھنٹے میں سنایا جائے گا تاہم اس کیس کا فیصلہ باقی تمام اہم کیسسز کی طرح اس کیس کا فیصلہ بھی تاخیر کا شکار ہوا۔تاہم اب سے کچھ دیر پہلے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج عدالت میں پہنچ گئے۔جج نے تمام ملزمان کو کٹہرے میں بلایا اور فیصلہ سنانا شروع کر دیا۔ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔جس کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سےگرفتار کرلیا گیا۔۔پاکستان کی عدالتی تاریخ کا پہلا فیصلہ ہے جو رات 11 بجے

آیا۔اس موقع پر حنیف عباسی کی حمایتیوں اور مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ہنگامہ برپا کردیا اور حنیف عباسی کی گرفتاری میں رکاوٹ بن گئے۔اس کے علاوہ انہوں نے عدالت میں توڑ ہھوڑ شروع کر دی۔جج نے احاطہ عدالت میں موجود اے این ایف اہلکاروں کو حکم دیا کہ حنیف عباسی کو فوری گرفتار کر لیا جائے۔اس موقع پر یہ بھی خبر سامنے آ رہی تھی کہ گرفتاری کے وقت سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔طبیعت خرابی کی وجہ کمرہ عدالت میں حبس اور گرمی بنی ۔تاہم انسداد منشیات فورس کے اہلکاروں نے حینف عباسی کو گرفتار کر کے بکتر بند گاڑی تک پہنچا دیا جس کے ذریعے انکو ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔تازی ترین خبر کے مطابق حنیف عباسی کا اس فیصلے پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔۔حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کو بڑا سیاسی جھٹکا پہنچا ہے۔۔حنیف عباسی این اے60 راولپنڈی سے ن لیگ کے امیدوار تھے جہاں انکا مقابلہ شیخ رشید سے تھا۔یاد رہے کہ حنیف عباسی نے 500کلو گرام ایفی ڈرین کا کوٹہ لیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے یہ ایفی ڈرین منشیات فروشوں کے ہاتھوں بیچ دیا تھا۔

FOLLOW US