Friday November 15, 2024

مستونگ دھماکہ ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرین کیلئے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے سانحہ مستونگ کے متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت اپنے بلوچ بھائیوں کی مدد کے لیے مستونگ فنڈ میں یہ رقم دے گی۔ہم نیوز کے مطابق سانحے پر انتہائی رنج کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا

 

کہ دکھ کی گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ نے ہر دل کو رلایا ہے اورہر آنکھ کو اشکبار کیا ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم سانحہ مستونگ کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔مستونگ میں 13 جولائی کو انتخابی جلسے کے دوران خودکش حملہ میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 150 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔موجودہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے، پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور بھی کارنر میٹنگ کے دوران ایسے ہی ایک حملے میں جاں بحق ہوئے۔

FOLLOW US