Friday November 15, 2024

عمر قید کی سزا ۔۔کیا حنیف عباسی اب الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ شیخ رشید کیلئے بھی اہم خبر آگئی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) ایفیڈرین کوٹہ کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، لیگی رہنماءحنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت سے سزا یافتہ ہونے پر حنیف عباسی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو گے ہیں۔ حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی سے شیخ رشید کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے۔نجی

 

ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ دیگر سات ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔ عدالت کے جج کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فیصلے کے وقت کمرہ عدالت میں حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان موجود تھے۔ عدالت سے سزا یافتہ ہونے پر حنیف عباسی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو گے ہیں۔ حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی سے شیخ رشید کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے۔

FOLLOW US