Saturday November 16, 2024

فیصلہ میرے خلاف آیا تو جیل جائوں گا یا نہیں؟ حنیف عباسی نے فیصلہ کر لیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) فیصلہ میرے خلاف آیا تو جیل جائوں گا یا نہیں؟ حنیف عباسی نے فیصلہ کر لیا.. مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و امیدوار حلقہ این اے 60 محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ نواز شریف نے ملک کو عزت دینے کی خاطر جیل جانے کا فیصلہ کیا ،میں بھی جیل جانے کو تیار ہوں،( ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔نجی ٹی وی

کے مطابق راولپنڈی احاطہ کچہری میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کارکن ثابت قدم رہیں میرے اوپر ایفی ڈرین کا کیس گزشتہ سات سال سے چل رہا ہے اور میں پہلے دن سے عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، الیکشن سے قبل ایسے شخص کی درخواست پر دوبار ہ سماعت اور فیصلہ دینے کی تاریخ دے کر مجھے الیکشن سے باہر کرنے کی سازش کی جار ہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام سازشوں کے باوجود جیت شیر کی ہو گی، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے ،میرے خلاف کیس کا فیصلہ الیکشن سے قبل دینے کا مقصد لاڈلے اور پنڈی کے مداری کو کھلا میدان دینا ہے، (ن) لیگ کسی کیلئے میدان کھلا نہیں رکھے گی ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان سے ترقی کا راستہ روکنے کے خلاف سازش کی جا رہی ہے جسے پاکستان کی عوام ناکام بنا دیں گے ۔واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آج کچھ ہی دیر بعد سنایا جائے گا ، اگر فیصلہ حنیف عباسی کے خلاف آیا تو انہیں فوری گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و امیدوار حلقہ این اے 60 محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ نواز شریف نے ملک کو عزت دینے کی خاطر جیل جانے کا فیصلہ کیا ،میں بھی جیل جانے کو تیار ہوں،( ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

FOLLOW US