Saturday November 16, 2024

ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی گرفتاری ۔۔ ن لیگ کیلئے بری خبر آگئی

راولپنڈی (نیوزڈیسک) ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو گرفتار کر لیے جانے کا امکان، ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا، فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا، عدالت میں بکتر بند گاڑیاں طلب کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کیخلاف ایفیڈرین کیس کے فیصلے میں مزید تاخیر

کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردارمحمد اکرم خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کیخلاف ایفیڈرین کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پرحنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے عدالت کی ڈیڈلائن کے مطابق اپنے دلائل مکمل کیے۔جس کے بعد جج سردار محمد اکرم نے ایفیڈرین کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔وکیل صفائی نے عدالت میں سیلز ریکارڈ اور بینک ٹرانزیکشن ریکارڈ بھی پیش کیا۔واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسدادمنشیات عدالت کوحنیف عباسی کیخلاف آج 21جولائی کوفیصلہ سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔تاہم آج عدالت کے جج محمد اکرم فیصلہ سنانے کیلئے کمرہ عدالت پہنچے تومسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکن بھی عدالت پہنچ گئے ۔ جس کے باعث کمرہ عدالت ن لیگی کارکنان سے کھچا کھچ بھر گیا۔اور ن لیگی کارکنان نے قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس صورتحال میں جج سردار اکرم خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کمرہ عدالت خالی کروانے کی ہدایت کی۔ جج نے کہا کہ سی پی او کوفون کرکے فورس منگوائی جائے۔ انہوں نے ن لیگی کارکنان سے کہا کہ میں بھی انسان ہوں مجھے شور میں فیصلہ لکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ جس کے باعث اے این ایف اہلکاروں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں پہنچ گئی۔ اس صورتحال میں حنیف عباسی اورسینیٹرچوہدری تنویرنے کارکنا ن کو نعرے بازی سے روکتے ہوئے پرامن رہنے کی ہدایت کی اور کارکنان کوکمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔دوسری جانب عالت کے احاطے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے بکتر بند گاڑی بھی منگوا لی گئی ہے۔ بکتر بند گاڑی منگوائے جانے کے باعث میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ عدالتی فیصلے میں حنیف عباسی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔

FOLLOW US