اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان ایسے وزیراعظم نہیں بن سکتے، بلکہ انہیں وزیراعظم بننے کیلئے کس کی مدد کی ضرورت ہو گی؟حامد میر کا بڑا دعویٰ.. نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ فرض کریں کہ پیپلز پارٹی کے پاس سندھ میں اکثریت آ جاتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کہہ دیتی ہے کہ ہمارے سے چونکہ ہماری سیٹیں
چھینی گئی ہیں تو ہم نہیں حکومت بناتے ، جائیں آپ سندھ خود چلا لیں۔ اسی طرح پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن یہ کہہ دے کہ آپ پنجاب خود چلائیں تو کیا ہو گا؟ محمد مالک نے کہا کہ آپ نے جو ابھی ابھی زرداری والی بات کی ہے میں نے سنا ہے کہ زرداری صاحب نے کسی کو یہ تڑی بھی لگائی ہے کہ سندھ چلا سکتے ہیں تو چلا کر دکھا دیں۔جس پر حامد میر نے کہا کہ اس بارے میں مجھے علم نہیں ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ اگر عمران خان نے اگر وزیر اعظم بننا ہے تو اس کو پیپلز پارٹی کی مدد چاہئیے اور اگر عمران خان کو وزیر اعظم بننے میں پیپلز پارٹی مدد نہیں کرتی تو پھر اسے مسلم لیگ ن کے بندے توڑنے پڑیں گے اور لوٹے بنا کر اپنی پارٹی میں لانے ہوں گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں 4 دن باقی ہیں، 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ ہو گی۔عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری سمجھا جا رہا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت بننے کا بھی قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ فرض کریں کہ پیپلز پارٹی کے پاس سندھ میں اکثریت آ جاتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کہہ دیتی ہے کہ ہمارے سے چونکہ ہماری سیٹیں چھینی گئی ہیں تو ہم نہیں حکومت بناتے ، جائیں آپ سندھ خود چلا لیں۔ اسی طرح پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن یہ کہہ دے کہ آپ پنجاب خود چلائیں تو کیا ہو گا؟