کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلاول بھٹو زرداری کی ڈگری کے حوالے سے کی گئی ایک پریس کانفرنس نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دیں ، سردار عبد الرحیم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہےکہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈگری جعلی ہے اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ نے اس ڈگری کی تصدیق نہیں کی ۔ تفصیلات کے مطابق
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے انکشاف کیا ہے کہ بلاول بھٹو کی ڈگری جعلی ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت پر بھی سخت تنقید کی ۔ ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے موجودہ رہنمائوں نے زرداری لیگکو جنم دے کر ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پارٹی کو دفن کر دیا ہے