اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراسد عمر کی کارنرمیٹنگ میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ تھانا رمنا میں پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پی ٹی آئی امیدواراسد عمر کی کارنرمیٹنگ میں ہوائی فائرنگ کے مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران مسلم لیگ ن کی چند گاڑیاں ریلی کے پاس سے گزریں اور پولیس نے گاڑیاں
کوممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظرروک دیا تھا لیکن گاڑیوں کو روکنے کے دوران نامعلوم جانب سے ایک فائر ہوااور تھوڑی دیر بعد دوسری طرف سے چار فائر ہوئے تھے۔اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ ابھی تک مقدمے میں نہ کسی کو نامزد کیا گیا اور نہ کوئی گرفتاری ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ شب جی ٹین میں پی ٹی آئی امیدوار اسد عمرکی کارنرمیٹنگ کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی تھی تاہم تحریک انصاف کے کارکن اور اسد عمر محفوظ رہے تھے۔