لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسندوں نے پاکستان کے امن کو پاش پاش کردینے کی ایک اور مذموم کوشش کر ڈالی ہے۔ خیبر پختو نخوا کا علاقہ لکی مروت دھماکے سے گونج اٹھا ہے۔ایکسپریس نیوز کےمطابق لکی مروت کے علاقے دال ملز کے قریب مکان میں زوردار دھماکا ہواہے، دھماکے سے مکان مکمل تباہ ہوگیا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں دوراہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزایبل اسکواڈ کے اہلکاراورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لکی سٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔