Wednesday January 22, 2025

گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ سے بڑھا کر اڑھائی ماہ کر دی گئیں طلبا اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31جولائی تک توسیع کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کی تعطیلات کو 31 جولائی تک بڑھانے کی سمری منظور کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ دوماہ سے بڑھ کر ڈھائی ماہ ہوجائے گا۔تعطیلات میں اضافہ کا فیصلہ عام انتخابات کے سلسلے میں اساتذہ کی مصروفیت کے باعث کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ مئی میں پڑنے

والی سخت گرمی اور رمضان المبارک کے باعث تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔اسکولز یکم جون سے بند ہونے کے بجائے 15 مئی کو بند کرکے 15 جولائی سے کھولنے کی منظوری دی گئی تھی

FOLLOW US