اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک میں نہ چاہوں عمران خان کبھی اقتدار میں نہیں آسکتے ۔ ایک صحافی کو اپنے انٹرویو میںآصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کا مطلب یہ ہو گاکہ پیپلزپارٹی اپنا بوریا بستر سمیٹ لے ۔ انھوںنے کہا کہہ اگر میں عمران کو وزیراعظم بننے دوںاس کا مطلب ہے کہ میں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہا ہوں۔ میری مرضی کے بغیر عمران جتنا زور لگا لے، وزیراعظم نہیں بن سکتا کیونکہ وہ کبھی بھی سادہ اکثریت نہیں لے گا اور جس نے بھی حکومت
بنانی ہے اس کو پی پی کی حمایت چاہیے ہوگی،انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ اگر نیازی کو ہی وزیراعظم بننے دینا ہے تو پھر کیوں نہ باجوہ صاحب سے اقتدار سنبھالنے کی فرمائش کر دوں