Wednesday January 22, 2025

قیامت خیز گرمی کے بعد مسلسل بارشوں کی خوشخبری آگئی مون سون کو سلسلہ کس دن پاکستان میں داخل ہو گا،جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بدھ سے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ متوقع ہے اور جمعرات کو مون سون ہواؤں میں شدت آجائیگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا، تاہم جمعرات سے اتوار کے دوران لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان اور کوہاٹ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب فاٹا، کشمیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ساہیوال اورملتان ڈویڑن میںگرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر

کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب سے ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔منگل کو شہر قائدمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ٗہوامیں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

FOLLOW US