Wednesday January 22, 2025

مسلم لیگ (ن) کو 11ہزار واٹ کا جھٹکا، لندن میں گرفتاری عمل میں لادی گئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں واقع ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ہاتھاپائی اور نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے حامیوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے تحریک انصاف کے خلاف اور نواز شریف کے حق میں مظاہرہ کیااور عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی واقعہ کے بعدپولیس نے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر ناصر بٹ اور تحریک انصاف

کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا ٗیاد رہے کہ اتوار کو بھی ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا گیا جبکہ ان کے صاحبزادے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔مظاہرین کی طرف سے حسین نواز کے گھر کا دروازہ توڑنے کی کوشش کے بعد پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کیا۔خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور جرمانہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 سال قید اور جرمانہ اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک برس قید کی سزائیں سنائی ہیں اس سلسلے میں کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے تاہم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی لندن میں موجودگی کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔نواز شریف اور مریم نواز جمعہ 13 جولائی کو لاہور واپس آئیں گے جس کے بعد نیب نے ان دونوں کو ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔بتایاجارہاہے کہ ناصر بٹ مظاہرے کے دوران برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس کی وجہ سے ان کو حراست میں لے لیاگیا۔

FOLLOW US