Wednesday January 22, 2025

نوازشریف اور مریم نواز نے ٹکٹیں بک کروا لیں پاکستا ن آنے کا حتمی شیڈول جاری ہو گیا، تفصیلات جانئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان واپسی کے لئے ٹکٹ بک کرالئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایون یلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کی تیاری مکمل کرلی ہےاور ٹکٹ بھی بک کرالئے ہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز 12 جولائی کو لندن سے اتحاد ائیر لائن کی پرواز ای وائے 18 سے رات 8.:45 پر روانہ ہوں گے اور 13 جولائی بروز جمعہ شام چھ بج کر 15 منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

FOLLOW US