Thursday September 18, 2025

بریکنگ نیوز خودکش بم حملہ،10افرادجاں بحق

کابل (ویب ڈیسک )مشرقی افغان شہر جلال آباد میں ہونے والے خود کش حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے ترجمان عطا اللہ ہوگیانی نے بتایا کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا جس میں بمبار نے خود پر نصب بم کو خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے جائے مقام پر دھماکے سے اڑا دیا ۔ اس حملے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔