لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابقہ حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن)کو آمدہ الیکشن سے قبل کئی مسائل کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کو جہاں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہونے کی وجہ سے اپنے ووٹروں کی ناراضگی درپیش ہے وہیں پر ختم نبوت جیسے معاملات پر بھی مسلم لیگ (ن ) کا ووٹر اپنی قیادت سے ناراض دکھائی دیتا ہے۔اسی طرح معیشت کی بدحالی کو کنٹرول نہ کرنا پانا بھی ووٹروں کی مایوسی کا سبب بنا ہو اہے۔ اس کا اظہار سوشل میڈیا میں دیکھی جانے
والی کئی ویڈیوز سے ہوتا ہے۔اور تو اور خود لاہور میں بھی مسلم لیگ (ن) کو تحریک انصاف سے سخت ٹکرائو کی صورتحال درپیش ہے ۔ ان تمام باتوں سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ کے مقابلے میں لاہور میں مسلم لیگ ( ن)کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹف ٹائم دیے جانے کے امکانات ہیں۔