لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ اقبا ل سراج کے ساتھ کیا ہوا سب کو پتہ ہے ۔ لندن میں میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہےکہ اقبال سراج کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ انھوںنے مزید کہا کہ اقبال سراج نے جس طرح اپنا بیان بدلا ہے پاکستان میں کیا ہوتا آیاہے یہ بھی سب کو پتہ ہے۔ واضح رہے کہ ملتان سے مسلم لیگ (ن) کےرہنما اقبال سراج نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ان پر تشدد
کیا گیا اور کاروبار تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم میڈیا پر خبر آنے کے بعد انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے ہی اس کی تردید کی۔ رانا اقبال سراج کی ویڈیو پر (ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملتان میں ہمارے امیدوار رانا اقبال سراج کو تھپڑ مارے گئے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو طوفان اٹھے گا جسے سنبھالنا مشکل ہوگا۔