کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) حامد میر کا کہنا ہے کہ آج نظر انداز کیے گئے زعیم قادری اور ان کے اہل خانہ بیگم کلثوم نواز کی الیکشن مہم تک نواز شریف کے وفادار رہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران حامد میر نے انکشاف کیا کہ این اے 120میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے دوران جو لو گ بیگم کلثوم نواز کوہرانے میں سرگرم عمل تھے ان میں حمزہ شہباز بھی شامل تھے جبکہ اس انتخابی مہم کے دوران زعیم قادری کی بیوی مریم نواز کی گاڑی میں بیٹھ کر صبح سے لیکر شام
تک بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلاتی تھیں۔واضح رہے کہ زعیم قادری نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کااعلان کیا تھا۔