Saturday September 21, 2024

“کاش یہ ممکن ہوسکتا،بہت بڑی غلطی ہو گئی” اپنی اہلیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے نوازشریف نے ایک ایسی بات کہہ دی کہ کروڑوں پاکستانی غمگین ہوجائیں گے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔ اپنے میڈیا کو ایک بیان میں میاں نوازشریف کا کہناتھا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ جمعرات 14جون سے پہلے ہی اپنی اہلیہ کے پاس پہنچ جاتے ۔اس وقت وہ ہوش وحواس میں تھیں۔سری جانب نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی بی بی سی کو بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت اور کیفیت گذشتہ جمعرات کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے

بعد رواں ماہ 14 جون کو انہیں ایک بار پھر ہسپتال لایا گیا، جہاں سے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) شفٹ کیا گیا، آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں، جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) پر منتقل کردیا گیا تھا اور وہ اب تک ہوش میں نہیں آئی ہیں۔

FOLLOW US