اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی جہاں ایک طرف اثاثوں کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہیں پر ان کی خفیہ شادیوں کا بھی انکشاف ہوئے جا رہا ہے۔ اس سے قبل حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق کی بھی دو دو شادیوں کا انکشاف ہوچکا ہے۔ اس پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کے
بارے میں بھی کچھ ایسی ہی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام کے میزبان عزیزی نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے پاس نادرا کے تمام کاغذات اور ان کی دوسری بیوی کے شناختی کارڈ سمیت دیگر ثبوت موجود ہیں۔ ان کی دوسری بیوی کے شناختی کارڈ پر عامر لیاقت کا نام لکھا ہوا ہے ۔ تاہم یا د ہے کہ 2018کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کیساتھ حلف نامہ بھی جمع کروانالازم قرار دیا ہے ۔ عامر لیاقت نے حلف نامے کیساتھ اپنے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ماسٹرز ظاہر کی ہے ۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت پر جعلی ڈگری کا الزام بھی لگ چکا ہے جس کے بارے میں معروف اینکر نے وضاحت کرتے ہوئے ڈگری کے جعلی ہونے کا کہہ دیا تھا ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کے حلقہ این اے 245سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے رواں برس ہی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کے حلقہ این اے 245سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے رواں برس ہی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ۔