Saturday September 21, 2024

“اگر میں سیاستدان نہ ہوتی تو مذہبی سکالر ہوتی” مسلم لیگ (ن) کی سابق کی خاتون وزیر کے خاوند کے بھارت میں بینک اکائونٹس نکل آئے، بھاری بھرکم اثاثوں کی بھی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018کےلئےکاغذات نامزدگی جمع کروانے کےلئے امیدواروں کے اثاثہ جات سامنے آنے کا سلسلہ جار ی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے 2013سے 2018تک کے حکومتی دور میں صحت کی وزرات کا قلمدان سنبھالنے والی سائرہ افضل تارڑ کے بھی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔جن کے مطابق انہوں نےاپنے شوہر عرفان تارڑ کے بھارت میں2بینک اکاؤنٹس بھی ظاہرکیے لیکن کاغذات نامزدگی میں ان بینک اکاؤنٹس کا ذکر نہیں کیا، سائرہ افضل کے شوہر عرفان تارڑ نے 30لاکھ روپےکی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔جبکہ سائرہ افضل تارڑ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 33 ایکڑ اراضی والد جبکہ 24 ایکڑ اراضی

والدہ کی طرف سے ظاہرکی ہے۔ سائرہ افضل نے2015اور2016کے دوران زرعی آمدن محض 3 لاکھ روپے ظاہرکی جبکہ 2017میں اس 57 ایکڑ اراضی سے ساڑھے 3 لاکھ روپے آمدن ظاہر کی ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 60تولے زیورات اور21لاکھ روپے نقدی بھی ظاہرکی ہے جبکہ انہوں نے اپنے 2 بینک اکاؤنٹس میں 15 لاکھ روپے کا بیلنس ظاہرکیا ہے۔

FOLLOW US