Saturday September 21, 2024

1500ریال ماہانہ جیب خرچ بتانے والے کیپٹن صفدر کے کروڑوں مالیتی اثاثے بھی سامنے آگئے زرعی اراضی، رہائشی پلاٹ ،فلور ملز کے علاوہ کون کون سی جائیدار کے مالک نکلے، حیرا ن کن رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018کےلئےکاغذات نامزدگی جمع کروانے کےلئے امیدواروں کے اثاثہ جات سامنے آنے کا سلسلہ جار ی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کے بھی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن صفدر کو اپنے کاغذات نامزدگی میں زیر کفالت ظاہر کیا تھا تاہم اب انکشاف سامنے آیا ہے کہ کیپٹن صفدر کروڑوں کے مالک ہیں جبکہ ڈھائی ہزار کنال قیمتی زرعی اراضی کے مالک بھی ہیں۔ کیپٹن صفدر کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی کل مالیت4کروڑ 14لاکھ روپے ظاہر کی گئی ۔ ظاہر کئے گئے اثاثوں میں

کیپٹن صفدر راجن پور میں 2922 کنال زرعی اراضی اور مانسہرہ میں 172 کنال اراضی کے مالک ہیں جبکہ مانسہرہ ہی میں بیٹے جنید کے نام پر 16 کنال کی 2 پراپرٹیزہیں اور کیپٹن (ر)صفدرکے پاس جلوگائوں مانسہرہ میں 73 کنال زرعی اراضی بھی ہے۔ظاہر کئے گئے اثاثوں کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آبادمیں قسطوں پرایک پلاٹ لیاہواہے اور انہوں نے زیرتعمیرفلورملزمیں 34 لاکھ روپے سرمایہ کاری کی،اس کے علاوہ ان کے پاس 4 لاکھ روپے کے بانڈز ہیں

FOLLOW US