نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدین کے موقع پر لوگوں کو گلے مل کر مبارکباد دینا اسلامی نقطہ نگاہ سے ایک پسندیدہ عمل ہےلیکن بھارت میں تو عید ملنے کا ایک اور ہی پہلو نظر آگیا جب ایک جواں سالہ لڑکی نے عید کی خریداری کرنے والوں سے گلے لگ کر عید ملنا شروع کر دی۔ یہ حیران کن واقعہ بھارتی شہر حیدر آباد میں نظر آیا کہاں ایک جواں سالہ لڑکی ایک
بازار میں کھڑی ہو گئی اور لڑکوں سے کہنے لگی کہ قطاربناکر کھڑے ہوجائومجھے گلے لگ کر عید ملو۔ دیکھتے ہی دیکھتے لڑکوں کی ایک لمبی لائن لگ گئی اور لڑکی سے گلے لگنا شروع کر دیا۔اس موقع پر موجود افراد نے کہنا تھا کہ گلے ملنے کے خواہشمندوں کی تعداد میں تھوڑی ہی دیر میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیاشاید یہی وجہ تھی کہ صرف 10منٹ کے بعد ہی وہ لڑکی بازار سے غائب ہو گئی ۔ اس عجیب و غریب حرکت کے دوران دو مزید لڑکیاں بھی اس لڑکی کے ساتھ کھڑی تھیں۔ لڑکی سے گلے ملنے والے نوجوانوں میں سے ایک کا کہناتھا کہ یہ واقعہ اس کی زندگی اور شہر کی تاریخ کا شاید پہلا واقعہ ہے۔ اور اس پر اسے خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔