Saturday September 21, 2024

تحریک انصاف چاروں شانے چت ہو گئی میانوالی کے بعد اسلام آباد سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن 2018کے حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی ہے ۔ اسلام آباد کے حلقہ این اے 53سے عمران خان ، عائشہ گلا لئی اور شاہد خاقا ن عباسی کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا ۔ جبکہ مسلم لیگ (ن)کے مہتاب عباسی کے بھی کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا ۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو بیان حلفی کے

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم صاحب بھی ایسے ہوں گے ، کسی نے سوچا بھی نہ تھا ایسی حیران کر دینے والی تفصیلات سامنے آگئی کہ سننے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نہ ہونے پر مسترد کیا گیا ۔اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2018ء) :عام انتخابات 2018 کے لیے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،، پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ گلالئی اور مسلم لیگ (ن) کے رکن سردار مہتاب عباسی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے بھی حلقہ این اے 53 سے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کیے جا چکے ہیں۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بیان حلفی کی شق ‘این’ کے تحت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نہ ہونے پر مسترد کیے گئے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق چاروں امیدواروں نے اپنے حلقے میں مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیلات نہیں دی تھیں۔ یاد رہے کہ آج صبح ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 53 سے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے گئے اعتراضات پر ریٹرننگ افسر نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے اُمیدوار عبدالوہاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف اعتراضات ریٹرننگ افسر کو جمع کروائے گئے جس پر دونوں فریقین کے وکلا کی جانب سے آج دلائل مکمل کیے گئے تھے۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آر او نے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا ۔

FOLLOW US