Saturday September 21, 2024

“”” یہ ملک ہماری سرزمین پر اپنے ہیلی کاپٹر اتار کر طالبان کی مدد کر رہا ہے” افغانستان نے ایک اور انتہائی سنگین الزام عائد کر ڈالا، چونکا دینے والی رپورٹ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان میڈیا اور سکیورٹی فورسز نے طالبان کی معاونت کا الزام اب ایک اورپڑوسی ملک پر عائد کردیا ہے۔ افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ فراہ اور ہرات میں ایران کے ہیلی کاپٹروں کو لینڈ کرتے دیکھا گیا ہے اور یہ ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر امریکی اور نیٹو فورسز کے خلاف مذاحمت کرنے والے طالبان جنگجوئوں کی معاونت کررہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران امریکہ کو افغانستان میں غیر مستحکم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے

اور اس سارے سلسلے میں افغان حکومت اور عوام کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ کیونکہ ایسی صورت میں افغانستان امریکہ اور نیٹو کے مزید قریب ہونے پر مجبور ہو گا ۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی طالبان افغانستان میں مقیم شیعہ ہزارہ قبائل کی نسلی تطہیر کے لئے خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

FOLLOW US