Saturday September 21, 2024

” ” کتا کھل گیا” عابد شیر علی نے شیخ رشید احمد پر طنز کی تو جواب میں پنڈی کے سیاستدان نے ایسا جواب دیا کہ ہر طرف قہقہے لگ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاستدانوں میں نوک جھوک اور لفظی جنگ کوئی نئی بات نہیں ۔ لیکن بسا اوقات تو ملکی سیاسی رہنما ساری حدیں ہی پار کر دیتے ہیں۔ ایک گالم گلوچ اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرکے سیر ثابت ہوتا ہے تو دوسرا اس سے بھی بڑھ چڑھ کر جواب دےکر سوا سیر بن جاتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عابد شیر علی اور سربراہ

عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔گزشتہ دنوں عدالت سے نااہلی کیس میں بری ہونے پر شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی کچھ تصاویر اپ لوڈ لیں جن پر کمنٹ کرتے ہوئے عابد شیر علی نے جواب دیا ” کتاکھل گیا” اس پر شیخ رشید احمد بھی خاموش نہ رہے اور کہا ” اوہ ! عابد شیر علی آپ کا مطلب ہے کہ وزیراعظم ہائوس خالی ہو گیا”

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ، چودھری نثار نے معاملات طے کر لیے بڑی خبرآگئی

 

FOLLOW US