اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قندیل بلوچ کے ہمراہ تصاویر اور بعد ازاں ان کے قتل میں گرفتار اور شامل تفتیش رہنے والے مفتی عبد القوی پر بی بی سی کی ایک خاتون رپورٹر ہانی نے بھی جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ پولیس کو دی گئی اپنی رپورٹ میں ہانی نامی رپورٹر کا کہنا ہے کہ ایک بار میں قندیل بلوچ کے حوالے سے مفتی عبد القوی سے بات کرنے گئی تو انھوںنے میرے گالوں کو چھونے کی کوشش کی۔ جب میں نے ان سے کہا کہ مجھے نماز پڑھنی ہے تو انھوںنے
https://youtu.be/BmUVJs1VSpQ
مجھے میرے نام کا مطلب بتا نا شروع کردیا تاکہ میں ان کی طرف مائل اور متوجہ ہو جائوں۔ انھوںنے خدشہ ظاہر کیا کہ قندیل بلوچ کے ہمراہ سامنے آنے والی سیلفیوں میں مفتی عبد القوی کا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے۔