Saturday September 21, 2024

کپتان کے سکیورٹی سٹاف کا بھی دماغ خراب ہو گیا بد تمیزی اور غنڈہ گردی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ،افسوسناک خبر

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) صحافیوں کےلیے بنی گالہ بھی ایک مشکل جگہ بن گئی ۔ مقامی اخبار کے فوٹو گرافر کو عمران خان کی بنی گالہ میں قائم رہائشگاہ میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک مقامی اخبار کا فوٹو گرافر بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ میں جانے لگا تو سیکورٹی سٹاف نے اسے رو ک دیا جس پر اس نے اپنا کارڈ دکھایا لیکن اس کے باوجود اسے مارتے پیٹتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دیے گئے۔ بعد ازا ں اس نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی شکایت عمران خان سے بھی کی ۔ صحافتی حلقوں نے مذکورہ صورتحال کوتشویشناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

FOLLOW US