Sunday September 22, 2024

سیتا وائٹ سےناجائز بیٹی کا معاملہ، 62اور 63کے تحت عمران خان کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے این اے 53 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے۔این اے 53 سے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض کنندہ اور عمران خان کو 18 جون کو طلب کرلیا ہے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے لگائے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ٹیرین وائٹ کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے لہذا وہ آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، عمران خان صادق اور امین نہیں لہذا ان کے

کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔اعتراض کنندہ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی کو تسلیم کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں وہ صادق اور امین نہیں رہے جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے خلاف اعتراض مسترد کیے تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

FOLLOW US