Sunday September 22, 2024

“خبردار! اس قسم کی کوئی بھی درخواست ہمیں نہ بھجوائی جائے ” الیکشن کمیشن نے ایسا اعلان کر ڈالا کہ ہزاروں افراد کی پریشانی بڑھ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈیوٹی سے استثنا ء کی درخواستوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کرانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،لہذا کوئی ایسی درخواست استثناء کیلئے الیکشن کمیشن کونہ بھیجی جائے۔جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نےمختلف محکموں اور افراد سے انتخابات میں ڈیوٹی سے استثنا ء کی درخواستوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کرانا ہم سب

کا ایک قومی فریضہ ہے جسے ہم سب نے ملکر پورا کرنا ہے اور اپنے ملک وقوم کو ایک صاف شفاف الیکشن دینا ہے۔لہذا کوئی ایسی درخواست استثناء کیلئے الیکشن کمیشن کونہ بھیجی جائے۔

FOLLOW US