Sunday September 22, 2024

کیا عمرا ن خان کی حمایت پاک فوج کررہی ہے پرویز مشرف نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ جان کر آپ بھی بےحد حیران ہوں گے

دبئی/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان واپس جانا چاہتا ہوں، حالات دیکھ کر وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا ، ہمیشہ پاکستان کے مفاد کی بات کی ۔ بین الاقوامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب میں کچھ باتوں کا ذکر نہیں ہونا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ فوج عمران خان کی حمایت کر رہی ہے ۔ فوج کی اپنی پسند اور نا پسند ہوتی ہے ۔ ہمیشہ پاکستان کے مفادات کی بات کی ۔ بھارت کے حوالے

سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں ۔ پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے مذاکرات پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالات دیکھ کر وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا ۔

FOLLOW US