Sunday September 22, 2024

بڑی بریکنگ نیوز آگئی پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا ، کل عید ہو گی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ایک بار پھر ایک نہیں بلکہ دو الگ الگ عیدیں ہوں گی۔ پشاور میں غیر سرکاری پوپلزئی کمیٹی نے کل عید کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی چینل چینل سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق غیر سرکاری پوپلزئی کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کرد یا ہے ۔ مفتی پوپلزئی نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شب قدر سے شوال المکرم کے چاند کی 11جبکہ باجوڑ ایجنسی سے 10شہادتیں موصول ہوئی ہیں اس لئے کل بروز جمعہ عید الفطر منائی جائے گی ۔ اس طرح ایک بار پھر پاکستان میں رمضان المبارک اور عید الفطرایک ہی دن کرنے کا خواب اس بار بھی پورا نہیں ہوسکے گا۔

FOLLOW US