Sunday September 22, 2024

طلاق کے بعد عمران خان کا ریحام خان کے حوالے سے پہلا بیان جاری کتاب کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 90 فی صد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دئیے گئے ٗ 10 فی صد پر پرانے کارکنوں کے تحفظات دور کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پرنظرثانی شروع کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں،کبھی یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، صوبہ صحت، تعلیم اور ماحولیات میں دیگر صوبوں سے آگے نکل گیا ہے۔سابقہ اہلیہ ریحام خان کی

کتاب کے حوالے سے حالیہ تنازع پر انہوں نے کہاکہ کتاب کی اشاعت یا کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2013 میں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا ٗجب نواز شریف نے ان کو صدر نہیں بنایا تو وہ پیچھے ہٹ گئے۔

FOLLOW US