Sunday September 22, 2024

نیو ائیر پورٹ کی تعمیر میں مریم نواز کے سمدھی کا نام بار بار کیوں لیا جارہا ہے ائیر پورٹ کی تعمیر میں کون سی سنگین گڑ بڑ کا انکشاف ہو رہا ہے، بڑی خبر

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ایئر پورٹ میں پانی بھر جانے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پانی بھرجانے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایئر پورٹ کو کس نے تعمیر کیا، سنا ہےچوہدری منیر نے تعمیر کرایاہے، ایسا نہیں تو ان کا نام بار بار کیوں آ رہا ہے ۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ کیسی تعمیر ہے

کہ ایئرپوٹ پر پانی بھر گیا۔پی آئی اے حکام نے بتایا کہ ایئر پورٹ سول ایوی ایشن حکام نے تعمیر کرایا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ کمیٹی 300صفحات کی نہیں بلکہ مختصر اور جامع رپورٹ پیش کرے، جس کے بعد کیس کی کارروائی 2ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

FOLLOW US