Sunday September 22, 2024

چودھری نثار پاکستا ن تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چودھری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے مابین اختلافات فیصلہ کن صورتحال اختیار کر گئے ہیں ۔ انھوںنے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے پہلے ہی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔اور آزاد الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ چودھری نثار جلدہی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ نتہائی معتبر ذرائع

سے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے،اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے قریبی اور خاندانی رفقاء سے بھی مشورہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی ایک مرتبہ پھر انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے اور عمران خان نے مشاورت بھی کرلی ہے کہ ٹیکسلا سے سرور خان کے مقابلہ میں چوہدری نثار علی خان کو ڈراپ کردیا جائے گا جبکہ راولپنڈی میں انکے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار کو ڈراپ کرایا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان وفاق کی نسبت صوبائی سیاست میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور انکی دلی خواہش ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں مگر اس حوالے سے پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے اپنے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو نامزد کرچکی ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کو قریبی حلقہ نے مشورہ دیا ہے کہ وہ صوبائی سیٹوں سے بھی دستبردار ہوجائیں تاکہ پی ٹی آئی کو تقویت مل سکے،اس پر بھی چوہدری نثار علی خان نے مزید مشاورت شروع کردی ہے اور حتمی لائحہ عمل عمران خان سے ملاقات کے دوران تیار کیا جائے گا۔

FOLLOW US