Sunday September 22, 2024

نواز شریف کو بے نظیر بھٹو ملک کی حکمران کے طور پرقبول نہیں تھی اور اب اپنی بیٹی کو ، چودھری نثار ایک بار پھر پھٹ پڑے کھری کھری سنادیں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرِ داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک عورت اقتدار کے منصب پر قبول نہ تھی لیکن آج اپنی صاحبزادی کو پاکستان کی کمان سونپ دی۔راولپنڈی کی چک بیلی روڈ حرکہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ نے کہاکہ مریم نواز اس ذمہ داری کے قابل نہیں ہیں جوانہیں سونپی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1988 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو خاتون

ہونے کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق قائد بینظیر بھٹو کی حکمرانی قبول نہیں تھی لیکن آج انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کمان اپنی بیٹی کو سونپ دی۔سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ میرے مخالف آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ایسا امیدوار سامنے آرہا ہے جس نے علاقے میں کوئی کام کرکے نہیں دکھایا۔چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ 18 جون باقاعدہ طور پر جلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

FOLLOW US