Sunday September 22, 2024

جاوید ہاشمی نے چیف جسٹس پر کرسی کے طاقت کو استعمال کرتے ہوئے کس کو بچانے کا الزام عائد کر دیا ، چونکا دینے والی خبر

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سینئر سیاستدان نے ایک بار پھر اپنے ایک بیان میں چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی کرسی کے زور پر سابق فوجی ڈکٹیٹر کی کرسی کا تحفظ ظاہر کر رہے ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک کے ڈکٹیٹرز کا تحفظ چیف جسٹس کی کرسی کرتی ہے جو ائین کی خلاف ورزی کریں ان کا احترام کس طرح کیا جا سکتا ہے اور ہماری پارٹی کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں رکاوٹیں ڈالنے والے لوگ جہاں بیٹھے ہیں ہم ان کو دیکھ رہے ہیں۔ہمیں سرنڈر کرنے کا کہا جارہا ہے مگر ہم اصولوں

پر ڈٹے ہوئے ہیں کیونکہ ہم ووٹوں کی جنگ نہیں لڑ رہے ہم اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں اور لوگوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ڈٹے ہوئے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں پیش ہوا ہوں ،انہوں نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی قبول کر لئے گئے ہیں۔

FOLLOW US