Sunday September 22, 2024

“”عمران خان کو جلد پتہ چل گیا کہ ریحام خان دانیال عزیز سے اس کے گھر میں ملتی رہی اور مشروب مشرق پیتی رہی ہے” صحافی رئوف کلاسرا کے نئے انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور کالم نگار رئوف کلاسر ا نے ریحام خان کے بارے میں اپنے قسط وار انکشافات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اپنے کالم عمران ، ریحام ،شیرو او ر میں کی ساتویں قسط میں رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نزدیک ریحام خان کے بارے میں یہ انکشاف وہ رات دیر تک پارٹیوں میں گھومتی تھیں

اور ان کے دانیال عزیز سے تعلقات تھے ،ایک خوفناک بات تھی اور عمران خان کا بھروسہ ریحام خان پر سے اٹھنا شروع ہو گیا تھا۔ عمران خان نے اپنے ایک قریبی دوست نومی شا ہ سے اس بارے میں تحقیقات کرنا شروع کر دی تھیں کہ نومی شاہ عمران خان کے سوالات سے خاصا گھبرا گیا تھا اور باربار انھیں سمجھا جارہا تھا کہ ریحام خان کا ماضی جو بھی تھا اس سے آپ کوکوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے۔اب وہ آپ کی بیوی ہیں۔بات کو ختم کریں ۔تاہم عمران خان کو ایسے ناقابل تردید ثبوتوں کی ضرورت تھی ایسے ٹھوس شواہد چاہیے تھے جن کی بنا پر وہ کوئی فیصلہ کر سکیں ۔ رئوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ اتنا طے تھا کہ عمران خان کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کا احساس ہو چکا تھا ۔ شادی کے بعد سے ہی ریحام خان کا ان کے موبائل فون کی تلاشیاں لینا، پارٹی معاملات میں مداخلت ، پارٹی کی خواتین رہنمائوں کو بے عزت کرکے گھر سے نکالنا، اپنے سوشل میڈیا فالوورز خریدنے کےلئے عثمان ڈار کو مجبور کرنا، پارٹی کی تقاریب میں زبردستی پہنچ جانا اور تقریریں کرنا، عمران خان کو بات بے بات ٹوکنا اور دوسروں کے سامنے عمران خان کی رائے کی مخالفت کرنا کوئی ایسی باتیں نہیں تھیں جنھیں کوئی ذی شعور آدمی نہ سمجھ سکے۔اور اب تو بات ماضی کے کردار کی بھی سامنے آگئی تھی جس نے سب کچھ ہی تہس نہس کر ڈالا۔عمران خان نے جب ریحام خان سے یہ پوچھا کہ کیا تم دانیال عزیز سےکو ملتی رہی ہو؟ تو ریحام خان نے جواب میں کہا کہ میں تو اسے جانتی بھی نہیں۔اور نومی شاہ کا اس بات پر مسکرا دینا کپتان کے شک کو یقین میں بدلنے کےلئے کافی تھا۔ عمران خان نے ریحام خان کے ماضی کے بارے میں لندن کے اپنے ایک دوست کو بھی رپورٹ دینے کو کہا لیکن رپورٹ اچھی نہیں تھی۔ ایک رات نومی شاہ کو عمران خان کے میسجز آنا شروع ہو گئے جن میں لکھا تھا کہ ریحام خان اگر کسی سے ملتی رہی ہے یا پارٹیوں میں جاتی بھی رہی ہے تو اس میں برائی ہی کیا ہے۔ اس پر نومی شاہ شدید حیران ہوا کہ اس آدمی نے سارا دن میرا سر کھایا اور اب اس کے الفاظ کیا ہیں ۔نومی شاہ کو شک ہوا کہ عمران خان کے نمبر سے آنے والے یہ میسجز عمران خان نہیں کررہا ۔اس کا موبائل ریحام خان کے ہاتھ لگ گیا ہے اور پچھلے سارے میسجز پڑھ لیے گئے ہیں۔

FOLLOW US