Sunday September 22, 2024

اختلافات سے ٹوٹ پھوٹ جانے والی ایم کیو ایم اس بارکتنے امیداروں کو میدان میں اتار رہی ہے، حیران کن رپورٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2018 کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں سے صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 53جبکہ قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے 7امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247سے نسرین جلیل، این اے 243سے خواجہ اظہار الحسن، این اے

252 سیامین الحق اور دیگر حلقوں سے محمد حسین، سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ کورنگی و ملیر کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 236کی نشست پر حق پرست امیدوار دیوان چند چاولہ، این اے 238سے گل فراز خان، این اے 239کی نشست پر سید عابد جعفری اور حمید الظفر، این اے 240کی نشست پر خواجہ سہیل منصور، این اے 241 پر عامر معین اور عارف خان شامل ہیں۔صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے ایم کیوایم پاکستان کے 53 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں جن میں پی ایس 87سے دیوان چند چاولہ، محمدعاصم، پی ایس 88 سے سید ابولحسن، طیب ہاشمی،پی ایس 89سے شاہد انور خان نیازی، حمید الظفر، وقار شاہ، قمر عباس، پی ایس 90 کی نشست پر ارشد، محمد پرویز، شاہد نواز خان نیازی، پی ایس 91سے ممتاز عمرانی، ارشد نواز، پی ایس 92سے محمد عمران، سید عابد جعفری، ایس ایم رافع، پی ایس 93سے ظفر عزیز،محمد سلیم، حمید الظفر، ایس عدنان، ڈاکٹر شاہد خان، پی ایس 94کی نشست پر نازیہ نور، محمد پرویز، محمد وجاہت، عامر معین، یونس خان، ڈاکٹر ارشد، پی ایس 95سے محمد خرم، محمد سیف، محمد نسیم، عمران میو، فرید احمد، جاوید حنیف، غلانی جیلانی، محمود، پی ایس 96پر غلانی جیلانی، محمد وجاہت، جاوید حنیف، پی ایس 97سے محمد وجاہت، جاوید حنیف، وقار شاہ، سردار احمد، مرزا ساجد بیگ، محمود، پی ایس 98سے سید باقر شبیر، آصف الدین، مسعود محمود، سید باقر شبیر، یاسر، عبد الملک شامل ہیں۔

FOLLOW US