اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری نثار کی جانب سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا اعلان ہوتے ہی سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید بھی کھل کر ان کے خلاف میدان میں اتر آئے ہیں۔ انھوںنے انکشا ف کیا کہ انھوںنے مسلم لیگ (ن) کو چودھری نثار کی سازشوں سے بچانے کےلئے اپنی وزرات کی قربانی دی ۔ وہ انھیں نوازشریف سے دور نہیں کرسکتے ۔ جب چودھری نثار اپنی ہی
پارٹی سے غداری اور سازشیں کر رہےتھے تو یہ مریم نواز ہی تھیں جنھوںنے مسلم لیگ (ن) کو سہارا دیا ۔ انہو ںنے کہا کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اینٹیں لگائیں نہ ہی چوری کر سکے ۔