Sunday September 22, 2024

“ایک دن میں آفس گئی تو مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما میرے آفس میں آئے تو مجھ سے درخواست کی کہ آپ عمران خان کو ـ” ریحام خان نے ایک اور چونکادینے والا انکشاف کر ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے کتاب لکھنے کے دنوں کے حوالے سے ایک ایسا انکشاف کر ڈالا ہے کہ خود تحریک انصاف کے مداح بھی چونک کر رہ جائیں گے ۔ کتاب کی باتیں منظر عام پرآتے ہی ریحام خان کو مسلم لیگ (ن) کی سرپرستی حاصل ہونے اور فنڈز وغیرہ ملنے کے الزامات کا سامنا ہو گیا

تھا لیکن انھوں نے اس بارے میں انکشاف کیا کہ جن دنوں وہ کتاب لکھ رہی تھیں تو انھیں مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما نے آفس آکر اپنی کتاب میں عمران خان کے خلاف کچھ بھی لکھنے سے منع کیا۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں یہ کتاب کسی کے کہنے پر نہیں لکھ رہی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے کسی بھی بڑے رہنما نے مجھے کبھی بھی کوئی پریس کانفرنس تو کیا ایک بیان تک دینے کو نہیں کہا۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ ابھی میں نے کتاب لکھنے کا ارادہ بھی نہیں کیا تھا اور اس حوالے سے چہ میگوئیاں سامنے آنے لگ گئیں تھیں ، انہوں نے بتایا کہ ایک دن وہ ایک آفس گئیں جہاں ن لیگ کے سینئر رہنما موجود تھے جنہوں نے مجھے دیکھا تو میرے پاس آئے اور کہا ریحام خان آپ کسی کے خلاف چاہے جو بھی بولیں لیکن عمران خان کے خلاف کچھ نہ بولیں۔جو کچھ بھی ہوا وہ آپ بھول جائیں۔تو مجھے بہت حیرانی ہوئی کہ مسلم لیگ ن کے رہنما یہ کہہ رہے ہیں۔اور پھر جب میں نے کتاب لکھنے کا اعلان کیا تو مجھے ان کی کال آئی اور کہا کہ آپ اس کتاب میں عمران خان سے متعلق کچھ نہ لکھیں۔تو میں نے وہاں موجود لوگوں کو بتایا کہ دیکھیں یہ ہے مسلم لیگ ن جو مجھے عمران خان کے خلاف بولنے سے منع کر رہی ہے

 

FOLLOW US